سعودی حکومت نے دنیا کی تاریخ کے سب سے قیمتی ترین ’انڈرویئراور بنیان‘ پکڑلئے، قیمت اتنی کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

سعودی حکومت نے دنیا کی تاریخ کے سب سے قیمتی ترین ’انڈرویئراور بنیان‘ ...
سعودی حکومت نے دنیا کی تاریخ کے سب سے قیمتی ترین ’انڈرویئراور بنیان‘ پکڑلئے، قیمت اتنی کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے والی ایک گاڑی کو سرحدی چوکی پر معائنے کے لئے روکا گیا تو اس میں سے سینکڑوں انڈرویئر برآمد ہوئے، مگر اہلکار یہ جان کر ششدر رہ گئے کہ ان انڈروئیرز میں کروڑوں کامال چھپا تھا۔

سعودی عرب میں وہ تیل’ایجاد‘ کرلیا گیا جو کالے جادو کو کاٹ کر آپ کی قسمت کھول دے

نیوز سائٹ ایمریٹس 247 نے مقامی اخبار سبق کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرحدی اہلکاروں کو شبہ ہوا تھا کہ گاڑی میں کچھ چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا مقصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی سے بچنا تھا۔ اہلکاروں نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے اندر انڈویئرز کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن یہ دیکھ کر اہلکاروں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ انڈرویئرز کے اندر تقریباً 264 کلوگرام سونا چھپایا گیا تھا، جبکہ ان میں 247 ہیرے بھی موجود تھے۔ سونا اور ہیرے پلاسٹک کی تھیلیوں میں بند کرکے انڈویئرز میںچھپائے گئے تھے اور انہیں گاڑی کی سیٹوں کے نیچے اور دیگر حصوں میں رکھا گیا تھا۔یہ واقعہ البطاحہ کی سرحدی چوکی پر پیش آیا۔

مزید : عرب دنیا