مبہم افغان پالیسی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے :عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبہم افغان پالیسی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں باعث تشویش ہیں، خطے کی صورتحال اس قسم کے واقعات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن پاکستان اور افغانستان ہی نہیں پورے خطے کی اہم ضرورت ہے۔ ملکی سلامتی اور سا لمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔عمران خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اعلیٰ سطح پر افغان انتظامیہ کے ساتھ معاملہ اٹھائے۔