یوروکپ: چیک ریپبلک کھلاریوں نے آخری لمحات میں ہتھیار ڈال دیئے،دفاعی چیمپئن سپین کی ایک صفر سے جیت

یوروکپ: چیک ریپبلک کھلاریوں نے آخری لمحات میں ہتھیار ڈال دیئے،دفاعی چیمپئن ...
یوروکپ: چیک ریپبلک کھلاریوں نے آخری لمحات میں ہتھیار ڈال دیئے،دفاعی چیمپئن سپین کی ایک صفر سے جیت

  

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس میں جاری یورو کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز میچ میں چیک ریپبلک کے کھلاڑیوں نے شاندار مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن سپین کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔ سپین نے کھیل کے 87ویں منٹ میں گول کرکے اعصاب سے بھر پور مقابلے میں فتح سمیٹ لی۔کھیل میں اتار چڑھاو آتے رہے لیکن دونوں اطراف کے گول کیپرز نے اپنے اعصاب قابو میں رکھے اور گول کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔کھیل ختم ہونے سے تین منٹ پہلے گیرارڈ پکٹ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔آج کا دوسرا میچ جمہوریہ آئرلینڈ اور سویڈن جبکہ تیسرا اور آخری میچ اٹلی اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل