افغان سیکیورٹی فورسز نے طورخم میں پاکستانی حدود پر زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کر دی :عاصم باجوہ

افغان سیکیورٹی فورسز نے طورخم میں پاکستانی حدود پر زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ ...
افغان سیکیورٹی فورسز نے طورخم میں پاکستانی حدود پر زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کر دی :عاصم باجوہ

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک افغان سرحدی حدود پر طورخم میں افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی گیٹ پر فائرنگ کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے بتا یا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے طورخم میں زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کی ہے جو کہ 37میٹر پاکستانی حدود میں واقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گیٹ کا مقصد دہشت گردوں کی نقل و حمل کو روکنا ہے اور اس کے ذریعے آنے جانے والے لوگوں کی شناخت کی جاتی ہے ۔انہوں نے گیٹ کی تصویر بھی جاری کی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں