وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دے کر اپنی جگہ کسی اور کو موقع دیں :نثار کھوڑو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دے کر اپنی جگہ کسی اور کوموقع دیں ۔ان کاکہناہے کہ چور بند گلی میں آگئے ہیں ،ٹی او آرز بنانے ہوں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنا حصہ پورا نہیں دیا ،نئی ترقیاتی سکیموں پر پابندی ہے ،رقم خرچ نہیں ہوسکی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں ،چھینی نہیں ،الیکشن کمیشن کی وجہ سے نوکریوں پر پابندی ہے ۔