بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کینسر کے مریض 10بچوں کو گود لینے اور علاج کرانے کا اعلان

بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کینسر کے مریض 10بچوں کو گود لینے اور علاج ...
بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کینسر کے مریض 10بچوں کو گود لینے اور علاج کرانے کا اعلان

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے ایسا کام کیا ہے جس کو دیکھ کر سب لوگ ان کو داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائم کے مطابق ”گو ل مال“ فیم ڈائریکٹر نے دس ایسے بچوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی کو کینسر کے بارے میں آگاہی دینے والی ایک تنظیم”کینسرز پیشنٹس ایڈ ایسو سی ایشن“ کے ارکان نے تنظیم کے ایک فنکشن میں آنے کی دعوت دی تھی۔ روہت شیٹھی اس تقریب میں گئے اور وہاں انہوں نے دس بچوں کو گود لے کر ان کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔روہت شیٹھی نے ابتدائی طور پر ان بچوں کیلئے پانچ لاکھ روپے دیئے ہیں جبکہ وہ ان کے تمام اخراجات بھی اٹھائینگے۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روہت کو پہلے ہمارے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا جیسے ہی ہم نے ان کو تفصیل سے بتایا انہوں نے فوری طور پر ان بچوں کی کفالت اور علاج کا بیڑہ اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق جب روہت شیٹھی اس تقریب میں گئے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

مزید : تفریح