ٹی او آرز پر ہٹ دھرمی سے حکومت خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہی ہے: بلاول بھٹو زرداری

ٹی او آرز پر ہٹ دھرمی سے حکومت خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہی ہے: بلاول بھٹو ...
ٹی او آرز پر ہٹ دھرمی سے حکومت خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہی ہے: بلاول بھٹو زرداری

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر ہٹ دھرمی سے حکومت خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ اور نذر محمد گوندل نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کے ڈیڈ لاک سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر ادھر ادھر ہونا بند کرے۔ حکومت ہٹ دھرمی سے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں