لارڈز: بارش نے ایک نہ چلنے دی، ٹیسٹ کا مایوس کن اختتام، سیریز دو صفر سے انگلینڈ کے نام

لارڈز: بارش نے ایک نہ چلنے دی، ٹیسٹ کا مایوس کن اختتام، سیریز دو صفر سے ...
لارڈز: بارش نے ایک نہ چلنے دی، ٹیسٹ کا مایوس کن اختتام، سیریز دو صفر سے انگلینڈ کے نام

  

لارڈز(نیوز ڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بارش نے دونوں ٹیموں کی ایک نہ چلنے دی اور میچ کو بے نتیجہ ہی ختم کرنا پڑا۔پانچویں اور آخری دن سری لنکا کو 330رنز جبکہ انگلینڈ کو دس وکٹیں درکار تھیں لیکن بارش نے صبح ہی سے کھیل کو شروع نہ ہونے دیا۔ بارش کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کیا گیا لیکن کھیل پھر بھی شروع نہ ہوا۔ تھوری دیر کیلئے جب کھیل شروع ہوا تو سری لنکا نے کل کے سکور میں 48رنز کا اضافہ کیا اور اس کی ایک وکٹ گری۔ جب میچ کو ختم کیا گیا تو سری لنکا کا سکور ایک وکٹ پر 78رنز تھا۔ اب سری لنکا کی ٹیم آئر لینڈ کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ یہ میچ 16اور 18جون کو ڈبلن میں کھیلے جائینگے۔ اس کے بعد سری لنکا انگلینڈ کیخلاف پانچ ون ڈیز اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ون ڈے سیریز 21جون سے شروع ہوگی۔

مزید : کھیل