کراچی سے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی سے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی سے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار ،اسلحہ برآمد

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے سرجانی ٹاون میں کارروائی کر کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جو مختلف واداتوں میں مطلوب تھے ۔انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت جنید اور عادل کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی