بالی ووڈ فلم”گینگ آف واسے پور“ کا پارٹ تھری آنے کو تیار: احتجاج کا سلسلہ بھی بڑھ گیا

بالی ووڈ فلم”گینگ آف واسے پور“ کا پارٹ تھری آنے کو تیار: احتجاج کا سلسلہ بھی ...
بالی ووڈ فلم”گینگ آف واسے پور“ کا پارٹ تھری آنے کو تیار: احتجاج کا سلسلہ بھی بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ”گینگ آف واسے پور“ کا پارٹ تھری بھی آنے والا ہے ۔ دوسری طرف اس فلم کیخلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹ تھری بنانے کا اعلان ڈائریکٹر انوراگ کشیب نے کیا ۔ اس اعلان سے گینگ آف واسے پور کے کروڑوں شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ابھی اس فلم کا اعلان ہی ہوا ہے لیکن لوگوں نے اس کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس احتجاج میں واسے پور کے رہائشی پیش پیش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے شہر کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔جھارکنڈ میں رہنے والے وسے پور کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے کی پہلی دو فلموں میں ہمارے علاقے کی مثبت باتوں کو نہیں دکھایا گیا۔ان فلموں میں ہمارے علاقے کو جرائم کا گڑھ دکھایاگیا تھا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں جرائم 2012میںاس سلسلے کی پہلی فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے بڑھے۔اگر اس فلم کو بنایا گیا تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔

مزید :

تفریح -