پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں گاڑی مالکان کی بڑی مشکل آسان کر دی

پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں گاڑی مالکان کی بڑی مشکل آسان کر دی
پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں گاڑی مالکان کی بڑی مشکل آسان کر دی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں 1681ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیاہے جس میں پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کی سب سے بڑی مشکل کو بھی انتہائی آسان بنا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں 1000ccسے 1300ccتک گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کیلئے اختیاری سکیم متعارف کروانے جارہی ہے جس کے تحت تین سال تک کا ایک ساتھ ٹیکس ٹوکن ادا کیا جاسکتاہے اور اس کی پیشگی ادائیگی کی وجہ سے ان کو دس فیصد رعایت دی جائے گی ۔گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کو دس فیصد چھوٹ کے ساتھ ادائیگی کے وقت جولائی سے بڑھا کر اگست کیا جارہاہے ،اس سے تمام موٹر مالکان استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

مزید : لاہور