بلوچستان میں 6باغی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے

بلوچستان میں 6باغی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے
بلوچستان میں 6باغی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے

  



خاران (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں 6باغی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے تمام افراد کالعدم تنظیم کے سہولت کار تھے جنہوں نے بلوچستان کے علاقے خاران میں واقع قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کیمپ پہنچ کر اپنے ہتھیار اہلکاروں کے حوالے کیے اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر عبدالقیوم عرف ذاکر،علی دوست عرف طور خان سمیت 6 ملزمان نے ملک سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔

مزید : کوئٹہ