منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس کو ارشد وہرا کی تلاش

منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس کو ارشد وہرا کی تلاش
منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس کو ارشد وہرا کی تلاش

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس نے ارشد وہرا کی تلاش شروع کردی ،سکاٹ لینڈ یارڈ نے ارشد وہرا کو 6بار فون کالز اور ای میلز کیں لیکن ارشد وہرا مسلسل سکاٹ لینڈ یارڈ کی مدد کرنے سے گریز کر رہے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ارشد وہرا منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس سے بچنے کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ نہیں کر رہے ،وہ گزشتہ ایک سال سے لندن جانے سے گریز کر رہے ہیں ۔واضح رہے ارشد وہرا گزشتہ تیس سال کے دوران باقاعدہ برطانیہ جاتے رہے ہیں تاہم اب وہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی مدد کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔

مزید : قومی