بھارتی طالبہ مرکر بھی چھ افراد کو زندگی دے گئی

بھارتی طالبہ مرکر بھی چھ افراد کو زندگی دے گئی
بھارتی طالبہ مرکر بھی چھ افراد کو زندگی دے گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور(نیوز ڈیسک) بھارت کی ایک طالبہ مرتے ہوئے بھی ایسا کام کر گئی جو دنیا کے دوسرے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ اس لڑکی کی وجہ سے چھ افراد کو دوبارہ زندگی مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارہویں جماعت کی طالبہ ”پوما“ نے حال میں ہی امتحان دیا تھا۔ ابھی وہ رزلٹ کا انتظار کر رہی تھی۔ ایک دن وہ اپنے والدین کے ساتھ اپنے خاندان کی ایک تقریب سے واپس آرہی تھی کہ ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ اس خوفناک حادثے میں اس کے والدین اور دوسرے بہن بھائی محفوظ رہے لیکن وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ہسپتال میں گوما نے وصیت کی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کے جسم کے تمام اعضا دوسرے لوگوں کو عطیہ کر دیئے جائیں۔ اس کے والدین نے اس کی وصیت کو پورا کیا اور اس کی آنکھیں، جلد، دل، جگر اور دونوں گردے دوسرے لوگوں کو لگا دیئے گئے۔ اس طرح یہ بچی مرنے کے بعد بھی زندہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -