جھک کرملنا میری تربیت میں شامل ہے ،خورشید شاہ سے آئندہ مزید جھک کر ملوں گا :پرویز رشید

جھک کرملنا میری تربیت میں شامل ہے ،خورشید شاہ سے آئندہ مزید جھک کر ملوں گا ...
 جھک کرملنا میری تربیت میں شامل ہے ،خورشید شاہ سے آئندہ مزید جھک کر ملوں گا :پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میر ی تربیت ایسی ہوئی ہے کہ سب سے جھگ کرملتا ہوں،آئندہ خورشید شاہ سے مزید جھک کر ملوں گا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اورخورشید شاہ کے چمبر کی دیوار ایک ہے ،خورشید شاہ نے کجھوروں کا تحفہ پیش کیا تھا جس پر شکریہ ادا کرنے کے لیے گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بلاو ل بھٹو کو تبصرہ کرنے کا حق ہے لیکن مسلم لیگ ن پر کوئی برا وقت نہیں بلکہ معمول کا وقت ہے ۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ اور پرویز رشید کی ملاقات کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں پرویز رشید احترام ً خورشید شاہ کے پیروں کو ہاتھ لگا رہے ہیں ۔اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ برا وقت ہو تو پیروں کو ہاتھ لگا تے ہیں اور مشکل وقت نکل جائے تو گلے پر ہاتھ ڈالتے ہیں ۔

مزید :

قومی -