یورو کپ: آئرش کھلاڑی کا اون گول،سویڈن اور جمہوریہ آئر لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر

یورو کپ: آئرش کھلاڑی کا اون گول،سویڈن اور جمہوریہ آئر لینڈ کا میچ ایک ایک گول ...
یورو کپ: آئرش کھلاڑی کا اون گول،سویڈن اور جمہوریہ آئر لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ ڈینس(نیوز ڈیسک)یورو کپ 2016میں سویڈن اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ یہ میچ جمہوریہ آئرلینڈ کے کنٹرول میں تھا کہ ان کے ایک دفاعی کھلاڑی نے غلطی سے بال کو اپنے گول پوسٹ میں پھینک دیا۔آئرلینڈ کی جانب سے گول کھیل کے دوسرے ہاف میں 47ویں منٹ میں ہولاہان نے کول مین کے پاس پر کیا۔میچ کے 71ویں منٹ میں آئرلینڈ کے کلارک نے سویڈن کے کھلاڑی کے کراس کو روکنے کیلئے اپنی ہی ٹیم کیخلاف اون گول کر دیا۔اس طرح یہ میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔اس میچ کو 30ہزار شائقین نے دیکھا۔آج کے دن کا آخری میچ اٹلی اور بیلجیئم کے درمیان رات بارہ بجے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -