مسلم دنیا کی نمائندگی کرنے والے آن لائن اخبار ”مکہ ٹربیون“کا افتتاح ہو گیا
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم دنیا کی نمائندگی کرنے والے آن لائن اخبار ”مکہ ٹربیون“کا افتتاح کردیا گیا ۔اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد عاطف منور کا کہنا ہے کہ ”مکہ ٹربیون“نامی آن لائن اخبار میں قارئین کو مسلم دنیا کے معاملات زندگی اورمسائل سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق نیو یارک میں مسلم دنیا کی نمائندگی کرنےوالے آن لائن اخبار ”مکہ ٹربیون “کا افتتاح کیا گیا جہاں مقامی مسلم کمیونٹی نے حصہ لیا ۔اس موقع پر محمد عاطف منور نے کہاکہ ہمارے اخبار میں صرف مسلم دنیا کے ایشوز پر بات کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک آن لائن چینل بھی لایا جائے گا ۔