اولینڈو حملے کا سخت جواب نہ دیا تو امریکہ باقی نہیں رہے گا ،صدر بن کر امیگریشن قانون میں تبدیلی لاﺅں گا :ڈونلڈ ٹرمپ

اولینڈو حملے کا سخت جواب نہ دیا تو امریکہ باقی نہیں رہے گا ،صدر بن کر ...
اولینڈو حملے کا سخت جواب نہ دیا تو امریکہ باقی نہیں رہے گا ،صدر بن کر امیگریشن قانون میں تبدیلی لاﺅں گا :ڈونلڈ ٹرمپ

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اور لینڈو حملے کے بعد اگر سخت جواب نہیں دیا تو امریکہ باقی نہیںرہے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے حملہ آور کے خاندان کو امریکہ آنے کی اجازت دی ،اگر میں صدر بنا تو امیگریشن کے قانون میں تبدیلی لاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ سان برڈینو کے قاتل کا تعلق پاکستان سے ہے ،ایک سال میں افغان مہاجرین کی آمد میں 5فیصد اضافہ ہوا ،صدر بن کر امریکہ مخالف حملوں والے علاقے سے امیگریشن روک دوں گا ۔انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اور لینڈو واقعہ ہر امریکی شہری کی سلامتی پر حملہ ہے ،موجودہ سیاسی نظام سے ایسے حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا امیگریشن کا نظام خراب ہے اور انتظامیہ نا اہل ہے ،صدر کو اختیار ہے وہ کسی بھی شخص کی امریکہ داخلے پر پابندی لگا سکتا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ اب بات چیت نہیں بلکہ عملی اقدام کاوقت ہے ،معیار زندگی کو تحفظ دینا ہے تو انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بولنا پڑے گا ۔

مزید : بین الاقوامی