تحریک انصاف میں عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی شہرت سے خوفزدہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے ایسی حرکت کردی کہ کارکنان بھی حیران رہ گئے

تحریک انصاف میں عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی شہرت سے خوفزدہ پی ٹی آئی کے رکن ...
تحریک انصاف میں عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی شہرت سے خوفزدہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے ایسی حرکت کردی کہ کارکنان بھی حیران رہ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نے عمران خان کی ہمدردیاںحاصل کرنے کیلئے خود پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ 

”پاکستان ٹو ڈے“ کے مطابق این اے 172سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اگر اسی کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہبازشریف پر ہو گی ۔ ان کے اس ٹویٹ کو عمران خان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اگلے انتخابات میں اس حلقے سے گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی پارٹی کے مضبوط ترین امیدوار بن کر ابھر رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 172میں دو صوبائی حلقے پی پی 45سے تحریک انصاف کے ایم پی اے احمد خان اور پی پی 46سے کامیاب ہونے والے سبطین خان بھی امجد خان کو ملنے والی دھمکیوں سے بے خبر ہیں جبکہ امجد خان نے خود بھی اس حوالے سے پولیس کو رپورٹ تک جمع نہیں کرائی جو ان کے اس موقف کو مشکوک کر رہا ہے۔

مزید : قومی