شاپنگ مال کے ٹرائی روم میں کپڑے تبدیل کرتی لڑکی نے زمین کی طرف دیکھا تو اچانک ایسی شرمناک چیز نظر آگئی کہ سانس ہی اٹک گیا، ایسا کیا تھا؟ وہ خبر جو شاپنگ کیلئے جانے والی خواتین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

شاپنگ مال کے ٹرائی روم میں کپڑے تبدیل کرتی لڑکی نے زمین کی طرف دیکھا تو اچانک ...
شاپنگ مال کے ٹرائی روم میں کپڑے تبدیل کرتی لڑکی نے زمین کی طرف دیکھا تو اچانک ایسی شرمناک چیز نظر آگئی کہ سانس ہی اٹک گیا، ایسا کیا تھا؟ وہ خبر جو شاپنگ کیلئے جانے والی خواتین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) روزی کمانے کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والے ایک سری لنکن نوجوان نے اپنی شیطانی فطرت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ پل بھر میں ڈھیروں ذلت کما لی، جبکہ قید اور ملک بدری کی سزا اس کے علاوہ ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ نوجوان ملبوسات کی ایک دکان پر کام کرتا تھا جہاں ایک 34 سالہ اماراتی خاتون خریداری کیلئے آئی تھیں۔ یہ خاتون کچھ سپورٹس ملبوسات خریدنا چاہتی تھیں اور ٹرائی روم میں جا کر ایک ٹراﺅزر پہن کر دیکھ رہی تھیں۔ دریں اثنا سری لنکن نوجوان کے ذہن پر شیطان سوا ر ہو گیا اور اس نے اپنے موبائل فون کا کیمرہ آن کر کے ٹرائی روم کے دروازے کے نیچے سے خاتون کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

’نیلم انتہائی ذہین لڑکی تھی، ٹیوشن پر ایک نوجوان لڑکا پیچھے پڑگیا اور بالآخر دوستی ہوگئی، پھر اسی دوست نے اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، گھبرا کر کچھ سمجھ میں نہ آیا تو ماں کو سارا واقعہ سنادیا، ماں نے فوراً۔۔۔‘ پھر اس کے ساتھ کیا ہوا اور اس کی کہانی کا انجام کیا ہوا؟

خاتون نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ” جب میں ٹرائی روم میں ایک ٹراﺅز پہن کر دیکھ رہی تھی تو میں نے دروازے کے نیچے ایک موبائل فون دیکھا جس کا کیمرہ میری جانب تھا۔ میں زور سے چلائی، جس پر دروازے کے دوسری جانب موجود شخص بھاگ کھڑا ہوا۔ کچھ دیر بعد میں باہر نکلی تو یہ شخص دکان کے ایک کونے میں کھڑا تھا اور گھبرائی ہوئی نظروں سے میری طرف دیکھ رہا تھا۔ میں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی اور یوں اس شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔“

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا جبکہ عدالت کے سامنے بھی اپنے جرم کو تسلیم کیا۔ عدالتی کاروائی کے بعد اسے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ قید کی سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس