سعودی عرب کے صحرا میں 24سال سے چھپا بیٹھا بھارتی کسان بالآخر منظر عام پر آگیا، اتنے برس سے کیوں چھپا ہوا تھا اور اب سامنے کیوں آگیا؟ حقیقت جان کر آپ کا بھی دل دُکھی ہوجائے گا

سعودی عرب کے صحرا میں 24سال سے چھپا بیٹھا بھارتی کسان بالآخر منظر عام پر آگیا، ...
سعودی عرب کے صحرا میں 24سال سے چھپا بیٹھا بھارتی کسان بالآخر منظر عام پر آگیا، اتنے برس سے کیوں چھپا ہوا تھا اور اب سامنے کیوں آگیا؟ حقیقت جان کر آپ کا بھی دل دُکھی ہوجائے گا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے مصائب سے کون واقف نہیں لیکن ایک بھارتی کسان پر تو گویا قیامت ہی گزر گئی۔ بیچارہ گیا تو روزی کمانے تھا لیکن اپنی آدھی عمر سعودی عرب کے ویران صحراﺅں میں بھٹکتے گزار دی۔ اب 24 سال بعد پہلی بار اسے اپنے وطن واپس جانے کی امید نظر آئی ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ گنا پرکسن راجہ ماریان کی زندگی اس وقت بھی بہت مشکل تھی جب وہ تامل ناڈو کے شہر کنیاکماری میں رہا کرتا تھا لیکن سعودی عرب آنے کے بعد تو مصائب کی انتہا ہو گئی۔ وہ 24 سال سے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے اور اس تمام عرصے کے دوران ایک بار بھی اپنے گھر نہیں جاسکا۔ اپنا گھر تو دور کی بات وہ قریبی سعودی شہر حائل بھی کبھی نہ جاسکا۔ حال ہی میں ولی عہد محمد بن نائف کی جانب سے غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا گیا تو پہلی بار اس کیلئے وطن واپس جانے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

سعودی ارب پتی کی 22 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی، صرف ایک ماہ بعد ہی دلہن شوہر سے محروم ہو گئی لیکن ساتھ ہی اسے ایسی چیز مل گئی کہ پورے خاندان والوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا کہ طوفان برپا ہو گیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

راجہ ماریان 1994ءمیں ایک زرعی مزدور کے طور پر کام کرنے کیلئے حائل شہر کے ایک دور دراز گاﺅں میں پہنچا تھا۔ اسے ابتدائی کچھ عرصے کے دوران ہی ایک سے دوسرے اور پھر تیسرے کفیل کے حوالے کر دیا گیا۔ چونکہ اسے تنخواہ نہیں ملتی تھی لہٰذا اس نے فرار ہوجانے کا فیصلہ کیا۔ کفیل سے فرار ہونے کے بعد اس کی قسمت میں صرف صحرا تھے، جہاں اس نے اپنی نصف زندگی گزاری دی۔

راجہ ماریان کا کہنا ہے کہ جب وہ سعودی عرب آیا تھا تو اس کی چار کمسن بیٹیاں تھیں۔ وہ سوچتا ہے کہ اب شاید ان کے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہوں گے۔ اس سے پہلے 2013ءمیں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو عام معافی دی گئی تھی لیکن ان دنوں راجہ ماریان ایک حادثے کی وجہ ہلنے جلنے کے بھی قابل نہ تھا۔ اب اس نے بھارت واپس جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور عنقریب سعودی عرب میںا پنے 24 سالہ غیر قانونی قیام کا اختتام کرتے ہوئے بھارت روانہ ہوجائے گا۔

مزید : عرب دنیا