اب اگر آپ کی فلائٹ میں تاخیر ہو جائے تو بس اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر کھینچیں اور اس طریقے سے ڈھیروں روپے کمالیں

اب اگر آپ کی فلائٹ میں تاخیر ہو جائے تو بس اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر کھینچیں ...
اب اگر آپ کی فلائٹ میں تاخیر ہو جائے تو بس اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر کھینچیں اور اس طریقے سے ڈھیروں روپے کمالیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کی فلائٹ لیٹ ہو جائے تو اپنے بورڈنگ پاس کی ایک تصویر کھینچ لیں کیونکہ اس کے ذریعے آپ ڈھیروں روپے کما سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بورڈنگ پاس کی تصویر سے رقم کمانے کا یہ انوکھا طریقہ ٹریول ایپلی کیشن ’ایئرہیلپ‘ نے متعارف کروایا ہے۔ ایپلی کیشن نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس پر مسافر اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

’میں نے سنا ہے، وہ مسافر کہہ رہا تھا کہ‘ دورانِ پرواز مسافر نے ایئر ہوسٹس کے کان میں ایسی بات کہہ دی کہ پورے جہاز میں افراتفری پھیل گئی، فوری طور پر جہاز کو لینڈ کروا لیا گیا کیونکہ۔۔۔

تصویر اپ لوڈ ہونے پر ایپلی کیشن آپ کو بتائے گی کہ آیا آپ کو رقم مل سکتی ہے یا نہیں۔ اگر آپ اس کے اہل ہوئے تو ایپلی کیشن 680ڈالر (71ہزار روپے)تک زرتلافی کا دعویٰ کرے گی۔ اس میں5 2فیصد کمیشن ایپلی کیشن وصول کرے گی جبکہ باقی رقم اس مسافر کو ادا کی جائے گی۔ ایپلی کیشن کے یہ سہولت متعارف کروانے کے بعد اب مسافروں کو ازخود ایئرلائنز سے زرتلافی کا دعویٰ کرنے اور خوارہونے کی ضرورت نہیں رہی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس