لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد

لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد الحمراء ہال نمبر IIIمیں کیا گیا۔جس میں نامور قوال ندیم جمیل اور اس کے ہمنواؤں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کے میزبان ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان تھے جبکہ کمپیئرنگ بینش ملک نے کی۔یہ محفل سماع مقدس مہینے کے حوالے سے منعقد کی گئی،جس کی بر کات سمیٹنے کے لئے اس محفل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جب قوالوں نے اپنا کلام پڑھنا شروع کیا تو ایک ایسا سماء بند گیا کہ کوئی بھی اس محفل کے سرور سے فیض یاب ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔

مزید : کلچر