پروڈیوسر اسد بیگ کا نئی ڈرامہ سیریل کے پراجیکٹ پر کام شروع

پروڈیوسر اسد بیگ کا نئی ڈرامہ سیریل کے پراجیکٹ پر کام شروع

لاہور (فلم رپورٹر)پروڈیوسر اسد بیگ نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ۔ ڈرامہ کی کاسٹ فائنل ہونے کے بعد جلد ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع کردی جائے گی ۔ ڈرامہ سیریل کا تھیم سانگ گلوکارہ کرن ہزاروی کی آواز میں ریکارڈ کرلیا گیا جس کے موسیقار سہیل اختر ہیں ۔اس حوالے سے پروڈیوسر اسد بیگ کا پروڈکشن ادارہ ٹی مکس کے بینر تلے بننے والی نئی ڈرامہ سیریل کی کاسٹ کو آئندہ ہفتے فائنل کرلیا جائے گا۔ جس میں ملک کے نامور فنکار شامل ہوں گے۔

مزید : کلچر