موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ، رائٹر اشفاق کاظمی

موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ، رائٹر اشفاق کاظمی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فلم رائٹر اشفاق کاظمی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ،جنہیں بڑی سکرین پر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سینماوں میں اپنی فلمیں دیکھنے کی خواہشمند ہے جن کی پسندیدگی نے پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں فلم اور ٹی وی تکنیک کے فرق کو بھی سمجھنا ہوگا۔ نوجوان نسل باصلاحیت مگر تجربہ کار نہیں، اگر ان کی رہنمائی کردی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی فلموں کو قابل فخر مقام دلا سکتے ہیں۔ اشفاق کاظمی نے کہا کہ فلم میکنگ کے حوالے سے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے جس میں فلم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سنیئرز نوجوان ٹیلنٹ کو لیکچرز دیں۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک لاہور سے فلم کامیاب نہیں ہوگی اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی ایک خواب ہی رہے گی ۔

مزید : کلچر