لاہور میں 12جولائی کو رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا:علی خان

لاہور میں 12جولائی کو رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا:علی خان
 لاہور میں 12جولائی کو رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا:علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شوبز ڈیسک)الیڈ ورلڈ کے زیر اہتمام لاہو ر میں 12جولائی کو ایک رنگارنگ میوزیکل و فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں ملک بھر سے نامور گلو کار اور ماڈلز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔پروگرام کا انعقاد الیڈ ورلڈ کے سی ای او علی خان نے کیا ہے ۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران علی خان نے کہا کہ وہ اس شو میں پاکستان کے معروف گلوکار امجدفرید صابری مرحوم کے نئے ویڈیو ریلیز کریں گے جس پر بہت محنت سے کام کیا گیا ہے اور اس ویڈیو میں طارق طافو سمیت ان کے دوستوں نے ساتھ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس شو میں ملک کے نام ماڈلز ،فنکار اور گلور کار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔علی خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے پروگرام کروانے کا مقصد ملک میں موجود نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم دینا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس شو میں فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میڈم مسرت اور نشا خان بھی اس ایونٹ میں ان کے ساتھ بطور معاون خصوصی کام کر رہی ہیں جن کی لگن کو دیکھ کر انہیں یقین ہے کہ 12 جولائی کو ہونے والا پروگرام ایک یادگار اور کبھی نہ بھولنے والا پروگرا م ثابت ہوگا ۔

مزید :

کلچر -