اوپو نے ایف تھری اسمارٹ فون کا بلیک ورژن متعارف کرادیا

اوپو نے ایف تھری اسمارٹ فون کا بلیک ورژن متعارف کرادیا

لاہور(پ ر)کیمرا فون برانڈ اوپو (OPPO)نے اپنے اوپو ایف تھری کا نیا ورژن متعارف کرادیا ہے۔ نیا ورژن خوبصورت کالے رنگ میں 29 ہزار 899 روپے کی عوامی قیمت کے ساتھ دستیاب ہے۔ اوپو کی جانب سے سیلفی کیمرا ایکسپرٹ ایف تھری پلس اسمارٹ فون کے بعد حال ہی میں دوسرا اسمارٹ فون اوپو ایف تھری گولڈ متعارف کرایا گیا تھا۔ ایف تھری اسمارٹ فون میں ڈوئل سیلفی کیمرے کی خصوصیات ہیں جس میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہے جبکہ گروپ سیلفی کے لئے چوڑے زاویئے کا لینس ہے۔ ٓئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کے لئے اوپو ہر ایف تھری اسمارٹ فون کی خریداری کے ساتھ آفیشل آئی سی سی فون کیس فراہم کررہا ہے۔ برانڈ کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین کو تفریح کا ذریعہ فراہم کرکے ان کے ساتھ اپنا تعلق مزید مستحکم بنائے گا۔ اوپو ایف تھری اسمارٹ فون پاکستان بھر میں اوپو کے سند یافتہ تمام اسٹورز پر 15 جون 2017 سے دستیاب ہوگا۔ اوپو ایف تھری کے سیاہ ورژن کے متعارف ہونے کے موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے بتایا، " اوپو پاکستان کو سیاہ رنگ میں ایف تھری سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون متعارف کرانے پر انتہائی خوشی ہے جس سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لئے پاکستان میں شائقین کی کرکٹ سے مزید دلچسپی پیدا ہوگی ۔ اس کا سیاہ رنگ نفیس اور فیشن کے دلدادہ لوگوں کے لئے ہے جس کے ساتھ اسٹائلش جملہ بھی نمایاں ہے کہ یہ فون اپنے صارفین کو ساتھ رکھتا ہے۔"

پاکستان میں کرکٹ سے محبت کو سراہتے ہوئے اوپو نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں نیا ٹی وی کمرشل بھی جاری کیا ہے۔ اس اشتہار میں اوپو پاکستانی ٹیم کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ اشتہار ٹی وی پر 11 جون سے آنا شروع ہوگیا ہے۔

مزید : کامرس