بھارت میں حکومت کا 31 لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ

بھارت میں حکومت کا 31 لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کی حکومت نے 31 لاکھ کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارت کے خبر رساں ادارے کے مطابق مہاراشٹرریاست میں حکومت نے کسانوں کے دیئے گئے30,500 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے 31 لاکھ کسانوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔حکومت کا کہنا ہے کہا جن کسانوں کے پاس پانچ ایکڑ سے کم زمین ہے ان قرض معا فیا جا رہا ہے۔


باقی کسانوں کے قرض کو معاف کرنے کا فیصلہ 23 جولائی تک کیا جائے گا تاہم اس اعلان کے بعد حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسان نئے قرض لے سکیں گے۔دوسری جانب کسانوں کی تنظیم کے صدر رگھوناتھ دادا پاٹل نے کہا، ’آج کسانوں کی صحیح معنوں میں فتح ہوئی ہے، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مہاراشٹر میں کسان قرضوں معافی کے لیے 11 دنوں سے تحریک چلا رہے تھے۔

مزید :

کامرس -