ولشائر گروپ آ ف کمپنیز اوریوایم ٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ولشائر گروپ آ ف کمپنیز اوریوایم ٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) ولشائر گروپ آف کمپنیز اور سکول آف بزنس اینڈاکنامکس، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں ادارے دیرپاشراکت داری کے ذریعے تحقیق اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر ڈین سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس ایف رابرٹ ویلراور ولشائر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر عبدالسلام نے گروپ کے چیئرمین اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا کی موجودگی میں دستخط کیے۔ چیئرمین یو ایم ٹی حسن صہیب مراد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ولشائر گروپ غضنفر علی جاوا اور ڈائریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر علی رضا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور صنعتی و تعلیمی شعبہ قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی و تعلیمی شعبوں کے درمیان انڈرسٹینڈنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروریات کی مطابقت سے تحقیقی کام ہونا چاہیے جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

جبکہ محقق اپنا تحقیقی کام براہِ راست صنعتوں کو فراہم کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور تعلیمی شعبوں کے درمیان مستحکم تعلقات دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ برین ڈرین کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ صنعتوں کی ضروریات سے مکمل آگاہی حاصل کرے تاکہ مطلوبہ ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

مزید :

کامرس -