یمن ، فوجی کیمپ پر حملہ، 2فوجیوں سمیت12 افراد ہلاک

یمن ، فوجی کیمپ پر حملہ، 2فوجیوں سمیت12 افراد ہلاک
یمن ، فوجی کیمپ پر حملہ، 2فوجیوں سمیت12 افراد ہلاک

  

صنعاء(صباح نیوز)یمن کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی کیمپ پر القاعدہ کے مبینہ کار بم حملے اور فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار اور 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یمن ، فوجی کیمپ پر حملہ، 2فوجیوں سمیت12 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملٹری عہدیدار اور مقامی باشندے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ واقعہ یمن میں تیل پیداکرنے والے بڑے شہر بدہا میں پیش آیا، ادھر سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کیمپ کے باہر دو کار بم دھماکے کئے جبکہ مقامی باشندوں نے دودھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ہمارے فوجیوں نے حملے پر قابو پایا اور کیمپ کو حفاظت میں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ قریبی کھیتوں کی طرف بھاگنے والوں کا اب تک تعاقب کیا جارہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی