داعش جنگ سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے : امریکی نائب صدر

داعش جنگ سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے : امریکی نائب صدر

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہاہے کہ داعش جنگ سے راہ فرار اختیار کررہی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں نائب امریکی صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ ان کی سر زمین پر اپنی شرطوں پر لڑی اور جنگ سے داعش راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔امریکی نائب صدر نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ،ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام دعائیں ہلاک ہونے والے امریکیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید : عالمی منظر