سڈنی سے شنگھائی جانے والے چینی طیارے کی ہنگامی لینڈینگ

سڈنی سے شنگھائی جانے والے چینی طیارے کی ہنگامی لینڈینگ

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلوی شہر سڈنی سے شنگھائی جانے والے چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کے باعث اسے ہنگامی صورت حال میں واپس سڈنی میں اتارا لیاگیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین ایسٹرن ایئر لائنز کی ایک جنرل منیجر کیتی ژانگ نے کہا کہ ایئربس اے 330 طیارے کوسڈنی کے ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد پائلٹ نے انجن میں فنی خرابی کے بعد اسے واپس ہنگامی صورت حال میں سڈنی اتار لیا۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا اورلینڈنگ کے دوران عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہا ۔

مزید : عالمی منظر