رمضان المبارک اخوت اور رحمت کا درس دیتا ہے، خرم بٹ

رمضان المبارک اخوت اور رحمت کا درس دیتا ہے، خرم بٹ

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)رمضان المبارک ہمیں اخوت بھائی چارے اور رحمت کا درس دیتا ہے اس مقدس مہینے میں ہمیں اپنے ارد گرد غریب لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما اور مشہور ومعروف شخصیت خرم بٹ نے جوہانسبرگ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں اور رمضان کریم میں اپنے ہی بھائیوں کو آسمان سے چھوتی قیمتوں کے ساتھ چیزیں بیچتے ہیں۔ا یسے لوگوں کو یہ مت بھولنا چاہئے کہ ایک دن سب کو مرنا ہے، لہذاٰ کاروباری حضرات کو چاہئے کہ رمضان المبارک کے احترام میں اپنے بھائیوں کو جہاں تک ہو سکے ان کے ساتھ کم منافع کماتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت ،بھائی چارے کی فضاء قائم کریں خرم بٹ نے مزید کہا کہ دوسرے ملکوں میں یہ لوگ کرسمس اور نیو ائیر جیسے تہواروں پر اپنے لوگوں کو آدھی سے بھی کم قیمتوں پر چیزیں بیچتے ہیں تاکہ کوئی غریب کسی چیز سے محروم نہ ہو۔

مزید : عالمی منظر