ہاکی کے سابق کھلاڑی و امپائر قدیر احمد انتقال کرگئے

ہاکی کے سابق کھلاڑی و امپائر قدیر احمد انتقال کرگئے

کراچی(یو این پی)ہاکی کے معروف امپائر و کھلاڑی قدیر احمد عرف قدیر بھائی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا۔ دریں اثناء چیف پیٹرن گلفراز خان، چیئرمین کامل حسین، سیکریٹری جاوید اقبال، کراچی ٹگ آف وار کے صدر محسن علی خان،نصرت حسین، طارق خان اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے مرحوم کے ایصال و ثواب اور بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی