پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ ، شرجیل خان کیس کی سماعت آج ہو گی

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ ، شرجیل خان کیس کی سماعت آج ہو گی
 پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ ، شرجیل خان کیس کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان کیس کی سماعت (آج)منگل کوہوگی۔ شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت کے لئے شرجیل خان کے نہ آنے کا مطلب بھاگنا نہیں ہے۔شرجیل خان اینٹی کرپشن ٹریبونل کی گزشتہ دو سماعتوں میں شامل نہیں ہو ئے جس پر پی سی بی نے الزام لگایا کہ شرجیل خان راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔اس موقع پر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت میں شرجیل خان کا پیش ہونا لازمی نہیں ہے۔ وہ کراچی میں ہونے کی وجہ سے دو سماعتوں میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ13 جون کو پیش نہ ہو سکے تو آئندہ سماعت میں ضرور آئیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بھاگ رہے ہیں۔شیغان اعجاز نے کہا کہ اگر پی سی بی نے شرجیل خان کو جرح کے لئیبلانا ہے تو پہلے شرجیل خان کو رضا مند کرنا ہوگا، جبکہ ٹریبونل بھی کسی فریق کوطلب کرنے کا حق نہیں رکھتا ۔