عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ راک بال ٹورنامنٹ آج منی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گا

عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ راک بال ٹورنامنٹ آج منی سپورٹس کمپلیکس کراچی ...

کراچی (این این آئی)پاکستان راک بال فیڈریشن (پی آر ایف) کے زیر اہتمام عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ راک بال ٹورنامنٹ (آج) منگل سے منی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گا۔ پی آر ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے سندھ راک بال ایسوسی ایشن اور سندھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایونٹ کا انعقاد کیا ہے، 17 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ کے میچز رات 10 بجے سے ایک بجے تک کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی