رمضان المبارک تھروبال ، روک بال چمپئن شپ آج کھیلی جائیگی

رمضان المبارک تھروبال ، روک بال چمپئن شپ آج کھیلی جائیگی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد تھرول بال ایسوسی ایشن اور اسلام آباد روک بال ایوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد رمضان المبارک تھروبال اور روک بال چمپئن شپ (آج) منگل کو کھیلی جائے گی جس کا افتتاح اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری ظریف احمد کریں گے۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری معین الدین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے دونوں ایونٹس میں 8،8ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو،دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائیگا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یوسف بیگ ہونگے جو کامیابی حاصل کرے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی