رابرٹو کارلوس پر قوت بخش ادویات لینے کا الزام عائد

رابرٹو کارلوس پر قوت بخش ادویات لینے کا الزام عائد

ریو ڈی جنیرو(یوا ین پی)برازیل کے سابق کھلاڑی رابرٹو کارلوس پر فٹ بال ورلڈ کپ دوہزار دو کے دوران قوت بخش ادویات لینے کا الزام عائد کردیاگیا۔ جرمن ڈاکو منٹری میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ رابرٹو کارلوس اپنی ٹیم کے ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے کارکردگی میں اضافہ کرنے والی ممنوع دوا استعمال کر کے میچوں میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر جولیو سیزر الویز کیخلاف ڈوپنگ کیس کے مطابق رابرٹو کارلوس ما ضی میں ان کے زیر علاج رہے۔ ڈاکٹر جولیو سیزر الویز نے کہا رابرٹو کارلوس قومی ہیرو ہیں جو پندر ہ سال کی عمر سے ان کے پا س آرہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی