ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ،قومی ٹیم 21 جون کوروانہ ہوگی

ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ،قومی ٹیم 21 جون کوروانہ ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے21 جون کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ( ر) وسیم احمد جنجوعہ نے میڈیا کو بتایا کہ چیمپئین شپ 24سے30جون تک کھیلی جائے گی جس میں 2 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں محمد فہیم اور محمد اقبال جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں عائشہ نور اور نرما واسک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور کوچز کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی کھلاڑی چیمپئین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی رینکنگ میں بہتری لائیں گے۔ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں دنیا بھر سے180ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور تمام کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی