قومی ٹیم ایشین اتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم ایشین اتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم ایشین اتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور چمپئن شپ آئندہ ماہ 6 سے 9 جولائی تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ چمپئن شپ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں محبوب علی، نوکر حسین، عمر سعادت اور اسد اقبال ارشد ندیم شامل ہیں اور تربیتی کیمپ کی نگرانی محمد بلال اور فیاض بخاری کر رہے ہیں اور تربیتی کیمپ میں کھلاڑی رمضان المبارک کے باعث رات کو تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت45 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں بھارت، جاپان، چین، کوریا اور سری لنکا کی ٹیموں کو ایونٹ کی اچھی ٹیمیں قرار دی جا رہی ہیں۔ اگر ہمارے کھلاڑی دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے خلاف کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو میڈلز آنے کے کافی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک انڈور ٹریک نہیں ہے جس پر کھلاڑیوں بارش یا موسم کی خرابی کی باعث تربیت حاصل کر سکیں اور حکومت کو چاہئے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں انڈور ٹریک بنائے جس میں کھلاڑی بارش یا موسم کی خرابی کے باعث تربیت حاصل کر سکیں۔