سلیم بیگ رمضان ٹین پین باؤلنگ چیمپیئن شپ کے فاتح

سلیم بیگ رمضان ٹین پین باؤلنگ چیمپیئن شپ کے فاتح

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام میں لیژرسٹی باؤلنگ کلب اسلام آباد میں کے ماہ صیام کی مناسبت سے رمضان ٹین پین باؤلنگ چیمپیئن شپ 2017 انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ ایونٹ مین اسلام آباد اور راولپنڈی کے30سے زائد پروفیشنل باؤلز نے حصہ لیا۔ تینوں دن زبرست مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اعجاز الرحمن ، سلیم بیگ، افضال اختر اورثاقب شہزاد نے ٹاپ فور کے مرحلے میں جگہ بنائی، فائنل میں چاروں باؤلزز کے کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں سلیم بیگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 368کے سکور کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی، افضال جاوید345کے سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ثاقب شہزاد 318کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

رمضان ٹین پین باؤلنگ چیمپیئن شپ کے میڈیا کیٹگری میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے ممبران نے حصہ لیا۔ ٹاپ فور مرحلے میں دفاعی چیمپئن شاکر عباسی، شاہ خالد، عبدالقادر اور ذیشان قیوم میں مقابلہ ہوا جس میں 92نیوز کے شاہ خالد خان ہمدانی نے 268کے سکور کے ساتھ نئے چیمپئن بن گئے، ARYنیوز کے عبدالقادر 262سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ نیو نیوز کے شاکر عباسی 258سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ فائنل کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے رہنماء رشید خان ایڈوکیٹ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔مہمان خصوصی کی جانب سے باؤلنگ کے فروغ کے لئے مثبت کردار ادا کرنے پر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے لئے پچاس ہزار روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جس پر سیکرٹری رسجا شاکر عباسی نے رشید خان ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔جوبلی انشورنس کی جانب سے کھلاڑیوں تحائف بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالرحمن نے کہا کہ رمضان چیمپیئن شپ ہم ہر سال منعقد کرواتیں ہیں جو افطاری اور عشاء کے نماز کے بعد سحری تک کھیلا جاتا ہے جس سے ہمارے باؤلرز کو کھیلنے اور عوام کو تفریح کا موقع بھی مل جاتا ہے اور ساتھ میں حوصلہ افزائی کے لئے جیتنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات اورٹرافیاں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی