ننگرہار: امریکی فوج کی فائرنگ، دوبچوں سمیت 3 شہری جاں بحق

ننگرہار: امریکی فوج کی فائرنگ، دوبچوں سمیت 3 شہری جاں بحق

کابل(صباح نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے مشرقی علاقے میں امریکی افواج کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت 3 افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں افغان میڈیا کے مطابق امریکی افواج کی گاڑی علاقے میں گشت پر تھی کہ اچانک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے بعد امریکی فوجی اہلکاروں نے وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کردی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہ خوگیانی کے مطابق پاکستانی سرحد سے متصل جنوبی ننگرہار کے علاقے غنی خیل میں ایک شخص اور اس کے دو بیٹوں کو گھر کے قریب قتل کیا گیا۔ امریکی فوج کی طرف سے معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

امریکی فوج ۔ فائرنگ

مزید : علاقائی