سعودی عرب میں یوسف القرضاوی کی کتابوں پر پابندی عائد

سعودی عرب میں یوسف القرضاوی کی کتابوں پر پابندی عائد

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کی حکومت نے قطری حمایت یافتہ عالم دین یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر سعودی عرب میں مکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسیٰ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ مملکت میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل مصری نژاد مبلغ یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر پابندی ہے اور سعودیہ کے کسی سکول یا یونیورسٹی میں ان کی کوئی کتاب موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ یوسف القرضاوی کی تمام کتب سکولوں اور جامعات کے نصاب سے نکال دی گئی ہیں۔ ان کی کتب کی سعودی عرب میں طباعت و اشاعت پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے تاکہ ان میں بیان کردہ حساس موضوعات میں سعودی طلبا وطالبات کو الجھا کر دہشت گردی کی راہ پر چلنے سے روکا جاسکے۔

یوسف القرضاوی/پابندی

مزید : علاقائی