باغبانپورہ میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک بچہ سپرد خاک ، قتل کا ذمہ دار میرا شوہر بھی ہے کئے پر افسوس نہیں ، ملزمہ کا بیان

باغبانپورہ میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک بچہ سپرد خاک ، قتل کا ذمہ ...
 باغبانپورہ میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک بچہ سپرد خاک ، قتل کا ذمہ دار میرا شوہر بھی ہے کئے پر افسوس نہیں ، ملزمہ کا بیان

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)با غبانپو ر ہ کے علاقہ میں مقامی یو نین کو نسل کے چیئر مین کے 4سالہ بیٹے کے قتل کا معا ملہ ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کر دی،جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ر ی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق باغبانپورہ کی یونین کونسل 130 کے چیئرمین شہباز چاندی کا 4سالہ بیٹا شعیب جو 6روز قبل گھر سے پراسرار طو ر پر لا پتہ ہو گیا جس کا پو لیس نے والد کی مد عیت میں اغواء کا مقد مہ در ج کرلیا ۔ پو لیس کے مطا بق اتوار کے روز شعیب کی ہمسائے کے گھر سے نعش بر آمد ہوئی۔ اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ندیم عباس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ شبانہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، دو افرا د کو مزید حرا ست میں لیا گیا ہے۔ نعش ملنے پر شدید رنج و غم کا ڈرامہ کرنے لگی، پولیس نے بھانپ لیا ۔ ملزمہ کا دوران تفتیش پولیس دیے گئے بیان میں کہنا تھا اسے اپنی غلطی کا بالکل بھی افسوس نہیں ہے کیونکہ اس نے یہ قتل بیٹا پیدا نہ ہونے پر اپنے شوہر شہباز چاندی والا کی ساری توجہ اور محبت بیٹے کی جانب مرکوز ہونے پر کیا ہے،قتل کا ذمہ دار اس کا شوہر بھی ہے۔

مزید : علاقائی