چونگی امرسدھو، چھت پر موجود لڑکی تاروں کی زد میں آ کر جھلس گئی

چونگی امرسدھو، چھت پر موجود لڑکی تاروں کی زد میں آ کر جھلس گئی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)کو ٹ لکھپت کے علاقہ امرسدھومیں چھت سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے 16سالہ لڑ کی بری طرح جھلس گئی۔جسے طبی امدا د کے لئے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چونگی امرسدھو میں16سالہ رداگھر کی چھت پرکیبل کی تار ٹھیک کرنے کے لئے گئی تو چھت کے عین اوپر سے گزرنے والی ہائی وولیٹیج تاروں سے رداکو کرنٹ کے شدید جھٹکے لگے ،جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے موقع پر پہنچی جبکہ عینی شاہد ردا کے ما موں محسن کا کہناہے کہ علاقے میں ان ہائی وولٹیج تاروں سے جھلسنے کایہ پہلاواقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی وا قعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ردا کے جسم کا90فیصد حصہ جھلس چکا ہے، جس کا میو ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

مزید : علاقائی