گاڑیاں چوری کرنیوالے دو افغان باشندے گرفتار

گاڑیاں چوری کرنیوالے دو افغان باشندے گرفتار

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت سے دو سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے دو افغان باشندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے وزارت داخلہ کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ ملزمان شہر سے دو سو سے زائد گاڑیاں چوری کر کے افغانستان اور علاقہ غیر میں پہنچا چکے ہیں۔

ذرا ئع کے مطا بق اینٹی کارلفٹنگ سٹاف کا کہنا تھا کہ شہر میں کار اور موٹر سائیکل چوری کو روکنے کے لیے اینٹی کارلفٹنگ سٹاف کی ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی تھیں۔

مزید : علاقائی