سوئی گیس کے کم پریشرکیخلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر مسترد

سوئی گیس کے کم پریشرکیخلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گھروں کو سوئی گیس کے کم پریشرکی سپلائی کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر مسترد کر دی ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزارندیم شبلی عدالت میں پیش نہ ہوئے،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے وکیل عمر شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سردیوں کے موسم میں کم پریشر کی شکایات تھیں مگر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گیس کی کمی پوری ہو چکی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر