منیجرمحکمہ اوقاف کی بحالی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پروضاحت طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے محکمہ اوقاف کے مینجرکی بحالی کامعاملے پر عدالتی حکم عدولی کے بارے 20جون کووضاحت طلب کرلی ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے محکمہ اوقاف کے سابق مینجربدرحیات کی درخواست پرسماعت کی ،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ عدالت نے 15مئی 2017ء کو درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست گزار کی زیرالتواء عرضداشت پر3ہفتوں میں فیصلہ کرنے کاحکم دیا،فیصلہ نہیں کیا گیا۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ حکم عدولی پرچیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کے خلا ف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
وضاحت طلب