شیراکوٹ ، تھانیدارکے بیوہ خاتون کے گھر پرحملے، تشدد،سامان لوٹ لیا

شیراکوٹ ، تھانیدارکے بیوہ خاتون کے گھر پرحملے، تشدد،سامان لوٹ لیا

لاہور(خبر نگار) شیراکوٹ کی رہائشی بیوہ خاتون ریحانہ بی بی نے ’’پاکستان‘‘ کے دفترمیں شکایت میں بتایا ہے کہ مالک مکان ریاض پولیس کے ہمراہ اس کی عدم موجودگی میں اس کے گھر میں گھس گیا اور اس کی شادی شدہ بیٹی فرح ناز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال کر گھر کو تالا لگا دیا آئی جی پولیس کے پاس کھلی کچہری میں پیش ہوئی آئی جی نے 26 مئی کو درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایچ او شیرا کوٹ نے دوبارہ گھر پر ہلہ بول دیا اور گھر سے موٹر سائیکل بھی لے اڑا۔اب بیٹی کے ہمراہ آئی جی کے دفتر سے تھانہ کے چکر لگا رہی ہوں ۔کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔شاہین آباد کی بیوہ خاتون ریحانہ بی بی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مالک مکان ریاض اور پولیس کے گھر میں مارپیٹ ا ور لوٹ مار کرنے کے دوران اس کے گھر سے ایک انگوٹھی اور 20ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی گئی اور آئی جی کے حکم کے باوجود اس کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ مداخلت کر کے انصاف دلائیں جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او شیرا کوٹ عاصم جہانگیر نے بتایا کہ وہ خاتون کے گھر میں نہیں گیا نہ ہی موٹر سائیکل لایا تاہم خاتون کی درخواست پر سب انسپکٹر محمد شریف کارروائی کر رہا ہے۔ جس میں میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی