لو میرج کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ہمراہ جانے کی اجازت

لو میرج کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ہمراہ جانے کی اجازت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لو میرج کرنے والی عیشاہ کو خاوند کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی جبکہ لڑکی کی جانب سے ملاقات کرنے سے انکارپرماں بے بسی سے روتی رہی،جسٹس کاظم رضا شمسی نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں موجود عیشاہ نامی لڑکی نے تصدیق کی کہ اس نے درخواست گزار سے پسند کی شادی کر رکھی ہے۔عدالت سے باہر نکلتے ہی لڑکی کی ماں نے اپنی بیٹی سے ملاقات کرنا چاہی تو لڑکی نے ماں سے ملنے سے انکار کر دیاجس پر لڑکی کی والدہ بے بسی سے روتی رہی۔

لو میرج

مزید : صفحہ آخر